نئی دہلی:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی Rahul Gandhi نے ڈالر کے مقابلے روپے کی ریکارڈ گراوٹ کے لئے حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو سچائی کو قبول کرنا چاہئے اور ملک جس بحران کی طرف بڑھ رہا ہے اس سے نمٹنے کے اقدامات کرنے چاہئیں۔ مسٹر گاندھی نے پیر کو اپنے فیس بک پیج پر لکھا، "روپیہ 77.40 روپے فی ڈالر کی اب تک کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔ وزیراعظم پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 100 روپے سے زائد اور ایل پی جی سلنڈر-ایل پی جی کی قیمت 1000 روپے تک بڑھانے کا اپنا ہدف پہلے ہی حاصل کر چکے ہیں۔ اب باری روپے کو 100 روپے فی ڈالر تک لے جانے کی ہے۔ Rahul Gandhi on Rupee Fall
Rahul Gandhi on Rupee Fall: معیشت سنبھالیں، سرخیاں نہیں، راہل گاندھی کا وزیر اعظم کو مشورہ - Manage Economy, Not Headlines SAYS Rahul Gandhi
ملک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی گراوٹ پر گانگریس رہنما راہل گاندھی نے نریندر مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ملک ایک بڑے معاشی بحران سے دوچار ہے۔ وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ سچائی کو چھائیں نہیں بلکہ اس کے لیے کام کریں۔ Manage Economy, Not Headlines: Rahul Gandhi To PM As Rupee Plummets
انہوں نے کہا کہ ملک ایک بڑے معاشی بحران Economic Crisis سے دوچار ہے۔ یہ دائرہ بد سے بدتر ہوتا چلا جا رہا ہے اور ایسی صورت حال کی طرف بڑھتا جا رہا ہے جو ملک کے عوام نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ وزیراعظم ملک کی معاشی اور سماجی حقیقتوں کو ہمیشہ کے لیے چھپا کر نہیں رکھ سکتے۔ اصل صورتحال کو قبول کرنے اور اس کے حل کے لیے اقدامات کرنے کا یہ بہتر وقت ہے، اس لیے اس وقت ادھر ادھر توجہ بھٹکانے کی کوشش نہیں کی جانی چاہئے۔ Rahul Gandhi on Rupee Plummets
(یو این آئی)
مزید پڑھیں: