اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی کے ایمس ہسپتال میں خودکشی - ہسپتال میں خدکشی

دہلی کے ایمس ہسپتال میں ایک شخص نے خودکشی کی، لیکن ابھی تک خودکشی کی وجہ کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔

By

Published : Jun 5, 2020, 8:24 PM IST

پولیس نے بتایا کہ ایک 22 سالہ نوجوان نے دہلی کے ایمس ہسپتال میں سیڑیوں کے ساتھ لگی ہوئی لوہے کی گرل سے لٹک کر خودکشی کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق 'اس شخص کی شناخت بِٹو کمار تیواری کےطور پر ہوئی ہے جو ریاست بہار کے گوپال گنج کا رہنے والا ہے'۔

پولیس نے بتایا 'صبح 6 بج کر 16 منٹ پر پولیس کو یہ خبر ملی کے ایمس کی ایمرجنسی وارڈ میں کسی نے خودکشی کر لی ہے'۔

دہلی کے ایمس ہسپتال میں خدکشی

پولیس نے کہا 'تیواری نے دوسری منزل کی سیڑیوں کے ساتھ لگی گرل کے ساتھ اپنے آپ کو لٹکا کر خودکشی کی ہے'۔

عالمی یوم ماحولیات: ماحولیات کا تحفظ اہم چیلنج
ٹڈی آسمانی بلا، قرآن اور انجیل میں بھی ہے ٹڈیوں کے قہر کا ذکر
بھارت - نیپال کے مابین کشیدگی: کیا سوچتے ہیں سرحدی علاقے کے لوگ؟

جنوبی دہلی پولیس کے ڈپٹی کمشنر اتل کمار ٹھاکر نے کہا 'تیواری کو 25 مئی کو ایمس ہسپتال میں بلڈ کلاٹنگ کے علاج کے لیے داخل کرایا گیا تھا'۔

پولیس نے مزید بتایا 'تیواری کی خودکشی کرنے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے، اس کی ماں اور بہن پہلے سے ہی ہسپتال میں ہیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کو سونپ دیا جائے گا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details