نئی دہلی میں گاڑی چیکنگ کے دوران مشتعل کار سوار نے ٹریفک پولیس اہلکارکی انگلی کاٹ دی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ یہ معاملہ دہلی کے این کاٹجو تھانہ روڈ کے روہنی علاقے میں پیش آیا ہے۔ روہنی سیکٹر 16 میں چیکنگ کے دوران ایک پولیس اہلکار پر حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں ان کے انگوٹھے میں چوٹ آئی۔
گاڑی چیکنگ کے دوران شخص نے ٹریفک پولیس اہلکار کی انگلی کاٹ دی
دہلی کے این کاٹجو تھانہ روڈ کے روہنی علاقے میں چیکنگ کے دوران ایک شخص نے پولیس اہلکار پر حملہ کردیا۔ اس حملے میں ان کے انگوٹھے میں چوٹ آئی۔
پیتم پورہ کے رہنے والے پیوش بنسل روہنی سیکٹر 16 کی سڑک پر کار سے جا رہے تھے اور انہوں نے سیٹ بیلٹ نہیں لگائی تھی۔ جب پولیس والوں نے انہیں روکا اور چالان کاٹنے کی بات کہی، تب پیوش بنسل نے پولیس اہلکاروں سے جھگڑا شروع کردیا۔ اس دوران پیوش نے ٹریفک پولیس اہلکار دلیل سنگھ کا انگوٹھا کاٹ دیا اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا، لیکن وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے اسے گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم گاڑی چلانے کے دوران سگریٹ پی رہا تھا اور سیٹ بیلٹ بھی نہیں باندھا تھا، جب اس کی گاڑی کو روکا اور چالان کی بات کی تو پیوش بنسل مشتعل ہوگیا اور دلیل نامی پولیس اہلکار کے ہاتھ پر حملہ کردیا، جس میں اسکی ہاتھ کی انگلی کٹ گئی ہے۔