مغربی دہلی کے رنھولہ علاقے میں پانی کو لے کر ایک شخص کا قتل کر دیا گیا۔
دہلی: پانی کے تنازع میں ایک شخص کی موت - man beaten to death
مغربی دہلی کے رنھولہ پولیس اسٹیشن کے علاقے میں پانی کے تنازعہ میں ایک شخص کا قتل کر دیا گیا۔ ای ٹی وی بھارت نے ان تمام معاملات کے سلسلے میں متوفی جتیندر کے بڑے بھائی انل سے فون پر بات کی۔
متوفی کے بھائی انل نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ہفتے کی شام میرا چھوٹا بھائی جیتندر قریب میں ہی پانی بھرنے گیا تھا۔ جہاں امت راوت اور اس کے کچھ ساتھیوں نے اس کے ساتھ مار پیٹ شروع کردی۔ حملے کے بعد وہ اسے نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ زخمی حالت میں لواحقین نے اسے قریبی ہسپتال میں داخل کرایا، جہاں اتوار کی دیر اس کی موت ہوگئی۔
متوفی جتیندر کے بڑے بھائی انل نے بتایا کہ 'کل پولیس کو اس معاملے کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ اس کے باوجود پولیس نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ 'دوسرے عہدیدار بار بار بیان ریکارڈ کرنے آرہے ہیں، لیکن کوئی کارروائی نہیں کررہا ہے۔