جسپور میں ایک خاتون نے جسپور کوتوالی میں گزشتہ برس دسمبر میں اپنے شوہر پر طلاق دینے کا الزام عائد کیا تھا۔
ضلع اودھم سنگھ نگر کے جسپور میں تین طلاق کا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک خاتون نے دسمبر میں کوتوالی جسپور میں تحریر دیتے ہوئے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا تھا کہ اس کے شوہر نے اسے تین طلاق دے دیا ہے۔
جس پر آج جسپور پولیس نے لمبی تفتیش کے بعد شوہر محمد دانش محمد عمر کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔
تین طلاق دینے کے الزام میں ایک شخص گرفتار جسپور کوتوالی کے انچارج جگدیش سنگھ دیپا نے بتایا کہ متاثرہ ممتاز جہاں نے اپنے شوہر کے خلاف کوتوالی میں تین طلاق کا مقدمہ دائر کرایا تھا کہ اس کے شوہر نے اس سے جہیز کا مطالبہ کیا لیکن مطالبہ پورا نہ ہونے پر اس نے تین طلاق دے دی ہے۔تفتیش کے بعد ممتاز جہاں کے شوہر کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔