اردو

urdu

ETV Bharat / state

راکیش ٹکیت کو دھمکی دینے کے الزام میں  شخص گرفتار

کوشامبی پولیس نے بھارتی کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت (Rakesh Tikait) کو فون پر دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم پیشے سے انجینیئر ہے جو نوئیڈا کی ایک کمپنی میں کام کرتا ہے۔

Rakesh Tikait: راکیش ٹکیت کو دھمکی دینے کے الزام  شخص گرفتار
Rakesh Tikait: راکیش ٹکیت کو دھمکی دینے کے الزام شخص گرفتار

By

Published : May 29, 2021, 1:07 PM IST

Updated : May 29, 2021, 1:45 PM IST

غازی آباد: کوشامبی پولیس نے راکیش ٹکیٹ (Rakesh Tikait)کو دھمکی دینے والے ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کرلیا ہے، جسے کچھ دیر بعد پولیس عدالت میں پیش کرے گی، ملزم پیشہ سے انجینیئر ۔

پولیس انکوائری سے انکشاف ہوا ہے کہ کسانوں کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج سے ملزم ناراض تھا۔ اس لیے اس نے بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان تک اپنی بات پہنچانے کے لیے دھمکی آمیز انداز میں واٹس ایپ کالز اور پیغامات بھیجے تھے۔

بتایا جارہا ہے کہ دھمکی آمیز کالز کے لیے ملزم نے اپنا موبائل فون استعمال کیا تھا۔ ملزم کسان تحریک سے متعلق خبریں ٹی وی پر مستقل دیکھتا تھا اور کسان رہنما کو فون کرنے کی کوشش کرتا تھا۔ ملزم سے فی الحال پوچھ گچھ جاری ہے۔

ملزم کے پاس سے جو موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ راکیش ٹکیٹ کو دوسرے نمبروں سے بھی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ لہذا قیاس لگایا جارہا ہے کہ راکیش ٹکیٹ کو کچھ اور لوگوں کی جانب سے بھی دھمکیاں دی گئی ہے، فی الحال ملزم جتیندر سے تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ دھمکی دیتے ہوئے اس کے ساتھ کوئی ملوث نہیں ہے۔

Last Updated : May 29, 2021, 1:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details