اردو

urdu

ETV Bharat / state

شادی کا جھانسہ دے کر ریپ کرنے والا شخص گرفتار - یشپال یادو نے ریپ کیا

لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی واردات روز بروز بڑھ رہی ہیں، اسی ضمن میں نوئیڈا میں شادی کے نام پر جنسی زیادتی اور دھوکہ دہی کا معاملہ منظرعام پر آیا ہے۔

لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی واردات روزبروز بڑھ رہی ہیں، اسی ضمن میں نوئیڈا میں شادی کے نام پر جنسی زیادتی اور دھوکہ دہی کا معاملہ منظرعام پر آیا ہے
لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی واردات روزبروز بڑھ رہی ہیں، اسی ضمن میں نوئیڈا میں شادی کے نام پر جنسی زیادتی اور دھوکہ دہی کا معاملہ منظرعام پر آیا ہے

By

Published : Jul 2, 2020, 5:01 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل صنعتی شہر نوئیڈا کے گوتم بدھ نگر پولیس نے ریپ کے ملزم کو 31 دنوں بعد گرفتار کیا ہے، اور اب ملزم اور متاثرہ کا ڈی این اے ٹیسٹ کرائے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

شادی کا جھانسہ دے کر ریپ کرنے والا شخص گرفتار

اس کیس میں پولیس کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے نتائج آنے کے بعد ہی آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

دراصل ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ کی رہنے والی متاثرہ لڑکی گریٹر نوئیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد نوئیڈا میں ہی ایک آئی ٹی کمپنی میں بطور ایچ آر ہیڈ ملازمت کرتی تھی۔

فیس بک کے ذریعے لڑکی کی دوستی یشپال یادو تھانہ بسرخ جی بی نگر سے ہوئی، جس کے بعد دونوں میں قربت بڑھتی رہی، اور نوبت یہاں تک آپہنچی کہ دونوں شادی کرنے کے خواب دیکھنے لگے۔

یشپال نےشادی سے پہلے ہی شادی کا جھانسہ دے کر اس کے ساتھ ساتھ جنسی زیادتی کرتا رہا، اسی دوران متاثرہ کو اس بات کا علم ہوا کہ وہ شادی شدہ ہے، محض اتنا ہی نہیں بلکہ اس کے دو بچے بھی ہیں۔

اس دھوکہ دہی کے بعد متاثرہ نے یشپال کا ساتھ چھوڑ دیا اور اس کے خلاف نوئیڈا سیکٹر 20 تھانہ میں 31 مئی سنہ 2020 کو کیس درج کرایا، لیکن پولیس نے یشپال کی گرفتاری نہیں کی۔

متاثرہ کا اللزام ہے کہ پولیس نے تفتیش کے نام پر اس کا خوب استحصال کیا، جب لڑکی تنگ آگئی تو اس نے کمشنر کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا اور شکایت درج کرائی۔

اس احتجاج اور شکایت کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور پولیس نے یسپال کو گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں کیس درج کرکے آگے کی کارروائی کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details