اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mamata meets Sharad Pawar: ممتا بنرجی اور شرد پوار کی دہلی میں ملاقات - صدارتی انتخابات سے قبل ممتا کی شرد پوار سے ملاقات کی

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے صدارتی انتخابات کے سلسلے میں حکمت عملی طے کرنے کے موضوع پر بلائی گئی اپوزیشن رہنماؤں کی اہم میٹنگ سے ایک دن پہلے منگل کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار سے ملاقات کی۔ Mamata met Sharad Pawar before the presidential election

ممتا نے شرد پوار سے دہلی میں ملاقات کی
ممتا نے شرد پوار سے دہلی میں ملاقات کی

By

Published : Jun 14, 2022, 9:23 PM IST

نئی دہلی: مغربی بنگال کی وزیراعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بینرجی نے منگل کو قومی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی یہ میٹنگ ممتا بینرجی کے ذریعہ صدارتی انتخابات کے سلسلے میں حکمت عملی طے کرنے کے موضوع پر بلائی گئی اپوزیشن کے رہنماؤں کی اہم میٹنگ کے ایک دن پہلے ہوئی ہے۔ Mamata met Sharad Pawar before the presidential election

شرد پوار نے ٹویٹر پر لکھا ،’’ممتا بینرجی نئی دہلی میں آج میری رہائش گاہ پر مجھ سے ملیں۔ ممتا بنرجی کے ساتھ ان کی ملک سے جُڑے مختلف مسئلوں پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔

اس دوران ترنمول کانگریس نے شرد پوار اور ممتا بینرجی کی ملاقات کے بارے میں ٹویٹر پر لکھا،’’دونوں بڑے رہنماؤں نے سبھی ترقی پسند اپوزیشن طاقتوں کی میٹنگ کے لئے پس منظر تیار کیا ہے، میٹنگ کل نئی دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ہونے والی ہے۔ ملک کو بانٹنے والی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کا ہمارا عزم اور زیادہ مضبوط ہوا ہے۔‘‘ Mamata met Sharad Pawar before the presidential election

مزید پڑھیں:

ممتا بنرجی نے کانگریس صدر سونیا گاندھی سمیت اپوزیشن کے 22 رہنماؤں کو کل کی میٹنگ کے لئے مدعو کیا ہے۔ مدعو رہنماؤں میں دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال، سابق وزیراعظم اور جنتا دل سیکولر کے رہنما ایچ ڈی دیویگوڑا ،راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو ،کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ، مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے رہنما سیتارام یچوری اور سماجوادی پارٹی سربراہ اکھیلیش یادو بھی شامل ہیں۔

صدارتی عہدے کے لئے نوٹیفکیشن بدھ 15 جون کو جاری کی جانی ہے اور نامزدگی 29 جون تک داخل کی جا سکیں گی۔ ضرورت پڑنے پر ووٹنگ 18 جولائی کو کرائی جائے گی۔

یواین آئی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details