اردو

urdu

By

Published : Jul 27, 2021, 10:08 PM IST

Updated : Jul 27, 2021, 10:20 PM IST

ETV Bharat / state

Mamata Banerjee: سونیا گاندھی، اروند کجریوال اور جاوید اختر سے ملاقات کریں گی ممتا

2024 لوک سبھا انتخابات کے لیے ممتا بنرجی نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ دہلی سفر کے دوران وہ مختلف اپوزیشن لیڈروں سے ملاقات کررہی ہیں۔

سونیا گاندھی، اروند کجریوال اور جاوید اختر سے ممتا بنرجی ملاقات کریں گی
سونیا گاندھی، اروند کجریوال اور جاوید اختر سے ممتا بنرجی ملاقات کریں گی

ممتا بنرجی، کانگریس صدر سونیا گاندھی کے علاوہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال، مشہور شاعر جاوید اختر اور سابق اداکارہ شبانہ اعظمی سے بھی ملاقات کریں گی۔

ممتابنرجی نے گرچہ اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کی قیادت کون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مل کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہم پرامید ہیں کہ یہ اتحاد جلد ہی ایک مضبوط شکل اختیار کرلے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا قابو میں آنے کے بعد وہ اپوزیشن لیڈروں سے رابطہ قائم کرنے میں تیزی لائیں گی اور اس کے لیے سخت محنت کریں گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کے دورے کا مقصد اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنا ہے۔ کل وہ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کریں گی۔ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سے بھی وقت مانگا ہے۔ ممتا بنرجی شاید دہلی کے وزیراعلیٰ سے جمعرات کو ملاقات کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:٘Mamata Banerjee Meets Modi: ممتا بنرجی کی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات

وزیراعلیٰ نے کہا کہ شاعر و گیت گار جاوید اختر اور شبانہ اعظمی نے بھی ان سے ملنے کے لیے وقت مانگا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ ان دونوں سے ملاقات کریں گی۔ ممتا بنرجی نے واضح کیا کہ این سی پی رہنما شرد پوار سے ان کی ملاقات کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ تاہم وزیراعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ وہ لوک سبھا انتخابات سے قبل مختلف ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2024 میں ابھی دیر ہے۔ اسے ابھی سے پلاننگ کرنا ہے لیکن اس سے پہلے اترپردیش، پنجاب اور تریپورہ جیسی مختلف ریاستوں میں انتخابات ہونے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ تری پورہ میں ہمارے لڑکوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ تری پورہ پولس پر آئی پی اے سی کے کچھ کارکنوں کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Jul 27, 2021, 10:20 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details