اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mallikarjun Kharge Oath Ceremony ملکارجن کھرگے آج کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالیں گے - انڈین نیشنل کانگریس کے نومنتخب صدر

ملکارجن کھڑگے آج کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ کانگریس میں 24 سال کے بعد گاندھی خاندان کے باہر سے کوئی کانگریس کا صدر منتخب ہوا ہے۔ Kharge will take over as Congress President

ملکارجن کھرگے آج کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالیں گے
ملکارجن کھرگے آج کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالیں گے

By

Published : Oct 26, 2022, 8:19 AM IST

نئی دہلی: انڈین نیشنل کانگریس کے نومنتخب صدر ملکارجن کھڑگے بدھ کو دہلی میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ہیڈکوارٹر میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ اس پروگرام میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے تمام ارکان، ارکان پارلیمنٹ، ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر، کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے قائدین، سابق وزیر اعلیٰ، سابق ریاستی صدر اور اے آئی سی سی کے دیگر عہدیداروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ Rahul Gandhi to attend Kharge oath ceremony

پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کی طرف سے پارٹی سے وابستہ تمام سینئرز کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے منگل کو کہا کہ وہ بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے رائے پور میں کہا، 'ملکارجن کھڑگے کانگریس پارٹی کے قومی صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ مجھے بھی اس موقع پر حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔ تو میں دہلی جا رہا ہوں۔ وہ صبح 10:30 بجے کے قریب آل انڈیا کانگریس کمیٹی ہیڈکوارٹر میں سونیا گاندھی، راہول گاندھی، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروں کی موجودگی میں صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Will Attend Cong President Function راہل گاندھی کھڑگے کے صدر بننے کے بعد منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے

ملکارجن کھڑگے نے صدر انتخاب کے عہدے کی دوڑ میں اپنے حریف ششی تھرور کو بڑے فرق سے شکست دی، اس طرح وہ 24 سال بعد اس عہدے پر فائز ہونے والے پہلے غیر گاندھی بن گئے ہیں۔ 17 اکتوبر کو ہوئے ووٹنگ میں کھڑگے کو صدارتی انتخاب میں 7,897 ووٹ ملے، جب کہ ان کے حریف تھرور کو 1,072 ووٹ ملے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details