جمیعۃ علما ہند کی جانب سے 'امن و یکتا سمیلن' کے نام سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس جمیعت کے جنرل سکریٹری اور اس سمیلن کے آرگنائزر مولانا محمود مدنی نے امن و یکتا سمیلن اعلامیہ کا متن پڑھتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے، اس کو نفرت کی آندھیوں سے بچانے کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی احساس ذمہ داری کے تحت جمیعۃ علما ہند نے مستقبل میں ذمہ داری نبھانے فیصلہ کیا ہے، چنانچہ اعلامیہ میں یہ شامل کیا گیا کہ ملک کے ماحول کو سازگار بنائے رکھنے کے لیے ہر ضلع اور شہر میں 'جمیعۃ سدبھاؤنا منچ' قائم کیے جائیں جس میں ہر طبقہ اور ہر مذہب کے امن پسند شہریوں کو شامل کیا جائے۔
اس منچ کی طرف سے موقع بموقع مشترکہ میٹنگز اور پروگرام منعقد کیے جائیں تاکہ آپس میں اعتماد کی بحالی میں مدد مل سکے۔