اردو

urdu

ETV Bharat / state

'تشدد نے مہتاب کو نگل لیا'

شمال مشرقی دہلی میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے پیش نظر کل رات ہوئے تشدد میں برج پوری گلی نمبر پانچ کے مہتاب کی جان چلی گئی۔ ان کی بھابھی یاسمین جی ٹی بی ہسپتال کے باہر ان کی لاش لینے کے لیے پہنچی۔

تشدد نے مہتاب کو نگل لیا
تشدد نے مہتاب کو نگل لیا

By

Published : Feb 26, 2020, 5:40 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 3:52 PM IST

مہتاب کی بھابھی کا کہنا تھا کہ مہتاب 22 برس کے تھے اور شام کے وقت گھر سے دودھ لینے کے لیے باہر نکلے تھے لیکن واپس نہیں لوٹے۔ یاسمین نے بتایا کہ اس تشدد نے ان کے بیٹے جیسے دیور کو نگل لیا۔

مہتاب کی بھابھی نے آگے بتایا کہ شام پانچ بجے جب مہتاب کا چائے پینے کا من کیا تو وہ دودھ لینے کے لیے گھر سے نکلے لیکن کچھ لوگوں نے انہیں اٹھا لیا۔ اس کے بعد تقریبا ساڈھے چھ بجے ان کے پاس ایک فون آتا ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ مہتاب کو جلا کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ان کی لاش نرسنگ ہوم میں پڑی ہے۔

یاسمین نے بتایا کہ وہ برج پوری میں رہتی ہیں اور نیا مصطفی آباد کے مہر نرسنگ ہوم میں انہیں تقریبا ساڈھے چھ بجے اپنے دیور کی لاش ملی۔ اس کے بعد جی ٹی بی ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے ان کی لاش لائی گئی اور آج وہ یہاں لاش لینے کے لیے پہنچی ہیں۔

یاسمین نے بتایا کہ شام کے وقت ان کے گھر کے نیچے کچھ لوگوں نے تالا لگا دیا تھا اور گیٹ بند کر دیا تھا۔ مہتاب باہر ہی رہ گئے تھے اور جب انہوں نے مہتاب کو اندر آنے کے لیے کہا تو لوگوں نے تالا نہیں کھولا جس کی وجہ سے وہ باہر ہی رہ گئے اور کچھ لوگ انہیں اٹھا کر لے گئے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 3:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details