اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mahindra And Mahindra مہندرا کی ای ایس یو وی کے لئےجیو بی پی لگائے گا فاسٹ چارجنگ اسٹیشن - جیو بی پی لگائے گا فاسٹ چارجنگ اسٹیشن

مسافر گاڑیوں کی بڑی کمپنی مہندرا اینڈ مہندرا کی آنے والی ای-ایس یو وی کے لیے مہندرا اینڈ مہندرا اور جیو بی پی نے چارجنگ نیٹ ورک قائم کرنے کے لئے ہاتھ ملایا ہے۔Mahindra And Mahindra

مہندرا کی ای ایس یو وی کے لئےجیو بی پی لگائے گا فاسٹ چارجنگ اسٹیشن
مہندرا کی ای ایس یو وی کے لئےجیو بی پی لگائے گا فاسٹ چارجنگ اسٹیشن

By

Published : Oct 11, 2022, 8:27 PM IST

ممبئی:پچھلے سال ہی ان کمپنیوں نے ای وی مصنوعات اور خدمات کی تیاری کے شعبے میں ایک معاہدہ کیا تھا۔ جیو بی پی پورے ملک میں ایم اینڈ ایم ڈیلرشپ نیٹ ورک اور ورکشاپس میں ڈی سی فاسٹ چارجر انسٹال کرے گا۔ ابتدائی طور پر یہ فاسٹ چارجنگ اسٹیشن ملک کے 16 شہروں میں شروع کیے جائیں گے۔ بعد ازاں ان چارجنگ اسٹیشنز کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔Mahindra And Mahindra On New Charging Unit

مہندرا کی ای ایس یو وی کے لئےجیو بی پی لگائے گا فاسٹ چارجنگ اسٹیشن

مہندرا اینڈ مہندرا نے اس مہینے کے شروع میں اپنی پہلی آل الیکٹرک سی سیگمنٹ ایس یو وی۔ ایکس یو وی 400 لانچ کی۔ کمپنی اگلے چند برسوں میں ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی مکمل رینج متعارف کرائے گی۔ اس کے لیے فاسٹ چارجنگ انفراسٹرکچر کی ضرورت ہوگی اور کمپنی نے اپنے صارفین کو تیز چارجنگ نیٹ ورک فراہم کرنے کے لیے کہو بی پی کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:India 5G Download Speeds ملک میں 5جی ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار 500 ایم بی پی ایس

آر آئی ایل اور بی پی جوائنٹ وینچر ای یو مالکان کے لیے چارجنگ کی بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے شہروں اور بڑی شاہراہوں پر چارجنگ کی سہولیات قائم کرکے اپنے جیو بی پی پلس برانڈڈ ای وی چارجنگ نیٹ ورک کو بڑھا رہا ہے۔ جیو بی پی اور ایم اینڈ ایم مل کر ہندوستان میں الیکٹرک مسافر کاروں کو اپنانے کو فروغ دیں گے اور ملک کے نیٹ زیرو اخراج کے اہداف کو تیزی سے حاصل کرنے میں مدد کریں گے۔Mahindra And Mahindra On New Charging Unit

ABOUT THE AUTHOR

...view details