اترپردیش میں فعال معاملات میں سب سے زیادہ 19383 اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وہیں کرناٹک، کیرالہ، مہاراشٹر اور قومی دارالحکومت دہلی میں بالترتیب 11845،10154، 9921 اور 8794 فعال کیسوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 261500 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 47 لاکھ 88 ہزار 109 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب 138426 مریض اس دوران صحت مند ہوئے ہیں، جن کے ساتھ اب تک 12809643 مریض کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے سرگرم معاملات 18 لاکھ سے تجاوز کرکے 1801316 پر پہنچ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں مزید 1501 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اس مہلک وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 177150 ہوگئی ہے۔
ملک میں ری کوری کی شرح 86.62 فیصد پر آگئی ہے اور فعال کیسوں کی شرح 12.18 فیصد تک جا پہنچی ہے، جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.20 فیصد ہوگئی ہے۔
مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد حسب ذیل ہے: -
ریاست ………………… .. فعال ……… صحت مند ………… اموات
انڈومان نکوبار ----- 121 ------ 5146 ------ 64
آندھرا پردیش ------- 40469 --- 907598 ----- 7388
اروناچل پردیش ---- 105 ----- 16806 -------- 56
آسام ----------- 6141 ---- 216546 ----- 1129
بہار ---------- 39498 ---- 274207 ----- 1722
چنڈی گڑھ ---------- 3414 ----- 29485 ----- 410
چھتیس گڑھ ------- 130400 ---- 396357 ---- 5738
دادرا۔ نگر حویلی
دمن و دیو --------- 921 ------- 3823 -------- 04
دہلی ---------- 69799 ----- 746239 ----- 11960
گوا ------------ 6643 ------ 58746 -------- 872
گجرات --------- 55398 ----- 333564 ------ 5267
ہریانہ -------- 38558 ----- 307850 ----- 3386
ہماچل پردیش ---- 8444 ------- 65963 ------ 1180
جموں وکشمیر ----- 10910 ----- 132205 ----- 2051
جھارکھنڈ --------- 25619 ------ 131928 ---- 1406