اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدرسہ فیض العلوم شکراوہ کا سالانہ اجلاس - ہریانہ کی خبریں

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات کے شکراوہ گاؤں کے مدرسہ فیض العلوم میں سالانہ اجلاس منعقد ہوا۔

madrasa-faiz-ul-uloom-shukrawa-annual-program
مدرسہ فیض العلوم شکراوہ کا سالانہ اجلاس

By

Published : Feb 24, 2021, 9:19 AM IST

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔جس کی صدارت ڈاکٹر عیسی انیس جامعی امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث ہریانہ، پروگرام کی سرپرستی مولانا عبدالرحمن سلفی ناظم جمعیت اہل حدیث ہریانہ اور مہمان خصوصی کے طور پر مولانا اصغر علی امام مہدی امیر جمعیت اہل حدیث ہند نے شرکت فرمائی۔

پروگرام میں مولانا اسلم مدنی نے اصلاح معاشرہ میں مساجد کے کردار اور مولانا شعیب مدنی نے علم کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالی ۔

اس پروگرام میں مدرسہ فیض العلوم کے تین طلبا کو حفظ کی سند دی گئی ساتھ ہی ایک کتاب 'تاریخ اہل حدیث اور میوات' کا رسم اجرا بھی عمل میں آیا۔نظامت کے فرائض حافظ محمد عمران سنابلی نے ادا انجام دیئے۔

مدرسہ فیض العلوم شکراوہ کا سالانہ اجلاس

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج امت انتشار کا شکار ہے جب کہ قرآن ہمیں اتحاد کی دعوت دیتا ہے۔ہم قرآن مجید پڑھتے ہیں لیکن ہمارا عمل اس کے بر عکس ہے۔

اس سالانہ اجلاس میں علاقہ میوات کے معزز علماء کرام اور ائمہ کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جن میں بطور خاص مولانا حکیم الدین سنابلی مولانامشتاق ندوی مولانا عطاءاللہ ساکرس مولانا محمد عمران سنابلی حافظ داؤد مولانا خورشید محمدی حاجی سعید نیمکا، مولانا شمس الدین مولانا اکبر صدر مدرسہ فیض العلوم شکراوہ شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details