اردو

urdu

ETV Bharat / state

میتھلی زبان و ادب کو فروغ دینے پر انعام

اردو کے ساتھ ساتھ اب میتھلی زبان کے لیے بھی عام آدمی پارٹی مہربان ہوئی ہے اور پارٹی نے میتھلی زبان کو بھارت کی سرکاری زبانوں میں شامل کرنے کی بات کہی ہے۔

میتھلی زبان و ادب کو فروغ دینے پر انعام

By

Published : Jul 16, 2019, 7:55 PM IST

حال ہی میں اردو زبان سے متعلق ایک خبر شائع ہونے کے بعد دہلی کے نائب وزیراعلیٰ نے ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کو خط لکھ کر اردو کی خالی اسامیوں کو پر کرنے سے متعلق جواب طلب کیا تھا۔

عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا نے بتایا کہ 'ان کی حکومت نے میتھلی زبان و ادب کی ترویج و تشہیر کے لیے کام کرنے والے لوگوں کو انعامی رقم کے طور پر دو لاکھ 51 ہزار روپے دینے، آئی اے ایس میں میتھلی زبان کو بطور مضمون انتخاب کرنے پر مفت کوچنگ دینے سمیت دیگر کئی اعلانات کیے ہیں۔

میتھلی زبان و ادب کو فروغ دینے پر انعام

عآپ کے قومی دفتر پر منعقد پریس کانفرنس میں راگھو چڈھا نے صحافیوں کو بتایا کہ 'ان کی پارٹی کی جانب سے اس اعلان کے بعد بی جے پی کے رہنما اس بیان پر تنقید کرکے میتھلی زبان کے خلاف ان کی دشمنی کو واضح کر رہے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details