اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا سے بھارت میں عدم مساوات میں اضافہ - غیر منظم سیکٹر

ایل ایس سی کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مزدوروں کی آمدنی میں زبردست کمی درج کی گئی ہے۔

کورونا سے بھارت میں عدم مساوات میں اضافہ
کورونا سے بھارت میں عدم مساوات میں اضافہ

By

Published : Sep 2, 2020, 2:14 PM IST

عالمی وبا سے شہری علاقوں میں پہلے سے موجود عدم مساوات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ لندن اسکول آف اکنامکس(ایل ایس ای) کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وبا کے دوران پابندیوں کی وجہ سے روزگار کم ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہری مزدوروں پر کووڈ 19 کا اثر نہیں رہاحالانکہ یومیہ مزدوری کرنے والے مزدوروں کی روزی روٹی کو کافی حد تک متاثر کیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر منظم سیکٹر میں کام کرنے والے غیر منظم مزدور سب سے زیادہ ملازمت سے محروم ہوئے ہیں۔ 18 سے 25 سال کی عمر کے نوجوانوں یعنی شہری کارکنان کے روزگار کے امکانات ہی رہے ہیں اور ان کی مزدوری بھی کافی کم کردی گئی ہے۔

یہ رپورٹ شانیا بھالوتیا ، سواتی ڈھنگرا اور فاضولا کونڈیرولی نے تیار کی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے شہری علاقے کووڈ 19 کے سب سے زیادہ شکار ہوئے ہیں۔اس کی وجہ سے معاشی بحران پیدا ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کووڈ 19 نے شہری بھارت میں موجودہ عدم مساوات میں اضافہ کیا ہے۔ کم آمدنی والے مزدور اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ اس وبا نے 'لاک ڈاؤن کی نسل' کا ذریعہ معاش کم کیا جس کی وجہ سے آپسی تفریق میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں شہری علاقے کے 18 سے 40 سال کی عمر کے 8،500 کارکنان کو شامل کیا گیا ہے۔ اس سروے میں کووڈ 19 کے دوران ان کے تجربات کو سمجھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ سروے مئی سے جولائی 2020 کے دوران کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details