لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کورونا وائرس کوویڈ 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔
برلا نے وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، نئی دہلی میونسپل کونسل، سنٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ، سنٹرل گورنمنٹ ہیلتھ اسکیم اور دیگر ایجنسیوں کے اعلی عہدیداروں سے ایک میٹنگ کی۔
میٹنگ کے دوران عہدیداروں نے انہیں بتایا کہ 'شریک مختلف ایجنسیوں نے کووڈ 19 کا پتہ لگانے، بچنے اور روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔