اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lover Tried to Burn His Partner اتراکھنڈ میں لیو ان پارٹنر کو زندہ جلاکر مارنے کی کوشش - لیو ان پارٹنر کو زندہ جلاکر مارنے کی کوشش

اتراکھنڈ میں لیو ان پارٹنر کو زندہ جلاکر مارنے کی کوشش کی گئی ہے، حالانکہ ملزم اس میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ Lover Tried to Burn His Partner

اتراکھنڈ میں لیو ان پارٹنر کو زندہ جلاکر مارنے کی کوشش
اتراکھنڈ میں لیو ان پارٹنر کو زندہ جلاکر مارنے کی کوشش

By

Published : Dec 3, 2022, 9:22 AM IST

رودرپور:گزشتہ ایک سال سے اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد لیو ان ریلیشن شپ میں رہنے والی ایک خاتون کو اس کے اپنے ہی پارٹنر نے زندہ جلانے کی کوشش کی۔ اس معاملے میں متاثرہ کے والد کی شکایت پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ واقعہ رودر پور کے ٹرانزٹ کیمپ کا ہے۔ اطلاعات کے مطابق خاتون نے ایک سال قبل اپنے شوہر کو چھوڑ دیا تھا، تب سے وہ ایک نوجوان کے ساتھ Live In Partner میں رہ رہی تھی۔ الزام ہے کہ اس نوجوان نے مٹی کا تیل ڈال کر خاتون کو جلانے کی کوشش کی۔ ملزم نے اپنی پاٹنر خاتون کو زندہ جلانے کی کوشش کی تھی، جس کی وجہ سے وہ بری طرح جھلس گئی۔ متاثرہ کے والد کی شکایت پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ Lover Tried to Burn His Partner

آدرش اندرا بنگالی کالونی کے رہنے والے شنکر چکرورتی نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی کی شادی 12 سال قبل دنیش پور کے رہنے والے نتن مکھرجی سے ہوئی تھی۔ ایک سال پہلے، وہ اپنے شوہر سے الگ ہوگئی، جس کے بعد وہ سنجے شاہ کے ساتھ کستوری واٹیکا کالونی تھانہ ٹرانزٹ کیمپ میں کرائے پر الگ رہنے لگی۔ Lover Tried to Burn His Partner

الزام ہے کہ 22 نومبر کو سنجے اور ان کے درمیان کسی بات پر تنازع ہوا تھا۔ غصے میں آکر سنجے شاہ نے مٹی کا تیل چھڑک کر اس کی بیٹی کو آگ لگا دی۔ اس دوران ان کی بیٹی بری طرح جھلس گئی جو کہ رودر پور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس نے ملزم سنجے شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ Lover Tried to Burn His Partner

یہ بھی پڑھیں : Live-in Partner Killed: شادی سے انکار کرنے پر لیو ان پارٹنر کا قتل، پولیس نے خاتون کو کیا گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details