دہلی کی مقامی ایجنسیاں مسلسل کیجریوال حکومت پر یہ الزام عائد کر رہی ہیں کہ دہلی حکومت کورونا سے ہونے والی اموات کے اعدادوشمار کو چھپا رہی ہے۔
ساؤتھ ایم سی ڈی نے پنجابی باغ شمشان گھاٹ میں گزشتہ برس کی آخری رسومات سے موازنہ کیا ہے۔ جس کی بنیاد پر یہ کہا جارہا ہے کہ کورونا سے کہیں نہ کہیں لوگوں کی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔
ساؤتھ ایم سی ڈی کے اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین بھوپندر گپتا نے بتایا کہ سال 2019 میں پنجابی باغ کے شمشان گھاٹ میں لائی گئی لاشوں کی تعداد اس سال 893 کے مقابلے 1363 ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم اعدادوشمار پر نگاہ ڈالیں تو رواں سال مئی کے مہینے میں 570 مزید لاشیں دہلی کے پنجابی باغ میں شمشان گھاٹ میں لائی گئی۔ اپریل میں یہ تعداد 42 تھی۔ اس طرح دونوں مہینوں میں مجموعی طور پر 612 لاشیں سامنے آئی ہیں۔
گپتا نے کہا کہ جب سے کارپوریشنوں نے دہلی میں کورونا سے اموات کا معاملہ اٹھایا ہے تب سے دہلی حکومت کے اعداد و شمار میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سچائی کو پہلے چھپایا جارہا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو سچ بتایا جائے۔