ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ) نے آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ معاملہ میں چدمبرم کے خلاف بدھ کو لک آؤٹ نوٹس جاری کیا۔
خیال رہے دہلی ہائی کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا معاملہ میں مسٹر چدمبرم کی پیشگی ضمانت کی عرضی منگل کو مسترد کر دی تھی۔ درخواست مسترد ہونے کے بعد ای ڈی اور مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی ٹیمیں چدمبرم کی نئی دہلی کے جورباغ علاقہ میں واقع رہائش گاہ پر گئی تھیں مگر وہ گھر میں موجود نہیں تھے۔