راجدھانی دہلی اور قومی دارالحکومت علاقہ میں میٹرو اسٹیشنوں کے باہر مسافروں کی لمبی قطاروں پر دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے وضاحت کی ہے کہ یہ کووڈ وبا پر جاری رہنما ہدایات، مسافروں کی جانچ اور صرف بیٹھ کر سفر کرنے کی اجازت کی وجہ سے ایسا ہورہا ہے۔
ڈی ایم آرسی نے آ ج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس وقت کووڈ سے متعلق رہنما خطوط کی وجہ سے دہلی میٹر و کی مسافر وں کو لے جا نے کی گنجائش صرف دس سے پندرہ فیصد رہ گئی ہے اور کسی بھی مسافر کو کھڑے ہوکر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے اور مسافروں کے لئے دو سیٹوں کے درمیان فاصلہ چھوڑنا بھی لازمی ہے۔ میٹرو اسٹیشنوں کے باہر مسافروں کی زیادہ بھیڑ کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ بیشتر میٹرو استیشنوں کا ایک ایک داخلہ دروازہ ہی کھولا گیا ہے جس سے مسافروں کو تھرمل جانچ، ان کے سامان کی جانچ اور کووڈ سے متعلق سینی ٹائزیشن کی وجہ سے وقت لگ رہا ہے۔