اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریٹائرڈ جسٹس اجے ترپاٹھی کی کورونا سے موت - کورونا وائرس

جسٹس اے کے ترپاٹھی گزشتہ 5 اپریل سے دہلی کے ایمس میں زیر علاج تھے اور ان کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے، ان کے علاج کے لئے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

لوک پال ممبر اور ریٹائرڈ جسٹس اجے ترپاٹھی کی کورونا سے موت
لوک پال ممبر اور ریٹائرڈ جسٹس اجے ترپاٹھی کی کورونا سے موت

By

Published : May 3, 2020, 10:00 AM IST

چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اور لوک پال کے رکن جسٹس اجے کمار ترپاٹھی کا ایمس میں کورونا وائرس کی وجہ موت ہو گئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ جسٹس اے کے ترپاٹھی گزشتہ 4 روز سے وینٹی لیٹر پر تھے اور دیر شام ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کی بیٹی بھی کورونا میں مبتلا ہیں جو کچھ دن پہلے لندن سے واپس آئی ہیں۔

غور طلب ہے کہ جسٹس اے کے ترپاٹھی کا علاج گزشتہ 5 اپریل سے دہلی کے ایمس میں جاری تھا اور ان کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے ، ان کے علاج کے لئے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

وہیں ان کی حالت سنگین دیکھتے ہوئے 4 دن قبل اسے وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا، جہاں دیر شام اس کی موت ہوگئی۔

واضح رہے کہ جسٹس اے کے ترپاٹھی چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بننے سے قبل پٹنہ ہائی کورٹ میں جج کے عہدے پر فائز تھے۔ جسٹس ترپاٹھی اصل میں بوکارو کے رہائشی ہیں اور انہوں نے اپنی تعلیم بوکارو سے حاصل کی تھی۔

دہلی یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے 1981 سے پٹنہ ہائی کورٹ میں پریکٹس شروع کی۔ اکتوبر 2006 میں انہوں نے بطور جج پٹنہ ہائی کورٹ میں شمولیت اختیار کی اور 7 جولائی 2018 کو چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بن گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details