اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lok Sabha Winter Session Adjourned: لوک سبھا دوپہر 3 بجے تک کے لیے ملتوی - demand for MSP law

پارلیمنٹ سرمائی اجلاس Parliament Winter Session کے دوسرے دن منگل کے روز بھی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 3 بجے تک کے لیے ملتوی Lok Sabha Winter Session Adjourned till 2 pm کر دیا۔

لوک سبھا دوپہر 2 بجے تک کے لیے ملتوی
لوک سبھا دوپہر 2 بجے تک کے لیے ملتوی

By

Published : Nov 30, 2021, 12:23 PM IST

Updated : Nov 30, 2021, 2:17 PM IST

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس Parliament Winter Session کا آج دوسرا دن منگل کے روز بھی اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک کے لیے ملتوی Lok Sabha Winter Session Adjourned till 3 pmکر دیا ہے۔

وہیں پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کی کارروائی جاری Rajya Sabha proceedings continue ہے۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے 12 ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کو منسوخ کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ جس کے بعد اپوزیشن اراکین راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کر گئے۔

اطلاعات کے مطابق کسانوں کے معاملہ پر تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ارکان پارلیمنٹ کے نعرے بازی پر لوک سبھا کی کارروائی آج دوپہر 2 بجے تک ملتوی Lok Sabha Winter Session Adjourned till 2 کر دی گئی۔

جب ایوان صبح 11 بجے شروع ہوئی تو اسپیکر نے دادرا نگر حویلی سے نو منتخب شیوسینا کی کلاوتی موہن ڈیلکر کو ایوان کی رکنیت کا حلف دلایا۔ اس کے بعد اپوزیشن کی طرف سے ہنگامہ شروع ہو گیا۔

مزید پڑھیں:

دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے لیڈر ٹی آر بالو اور کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری کچھ کہنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن شور شرابے میں کچھ سنا نہیں جا سکا۔ نشست کے سامنے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ارکان پارلیمنٹ نے کسانوں کے احتجاج میں جان گنوانے والے کسانوں کو 25 لاکھ روپے معاوضہ دینے اور کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر قانون بنانے کا مطالبہ demand for MSP law کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

وقفہ سوالات کا آغاز کرتے ہوئے اسپیکر نے بی جے پی کے کنور پشپندر سنگھ چندیل کو سوال پوچھنے کے لیے پکارا۔ دریں اثناء کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، بائیں بازو، انڈین یونین مسلم لیگ، عام آدمی پارٹی کے ارکان نے اپوزیشن کے 12 ارکان اسمبلی کی معطلی کے معاملے پر راجیہ سبھا میں احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔ ترنمول کانگریس، بہوجن سماج پارٹی، سماج وادی پارٹی کے ارکان نے واک آؤٹ میں حصہ نہیں لیا۔

تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے تقریباً چھ ارکان بھی نشست کے سامنے آئے اور پلے کارڈس کے ساتھ نعرے بازی کرتے رہے۔ اسپیکر نے ان اپنی نشست پر جانے کی درخواست کی لیکن ان پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ اس کے بعد اسپیکر نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی۔

Last Updated : Nov 30, 2021, 2:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details