اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lok Sabha Speaker لوک سبھا اسپیکر سی پی اے انڈیا ریجن کی سالانہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے - لوک سبھا اسپیکر 23 فروری کو گنگٹوک

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا 23 فروری 2023 کو گنگٹوک، سکم میں سی پی اے انڈیا ریجن کی 19ویں سالانہ زون 3 کانفرنس کا افتتاح کریں گے اس کی تمام تر تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔Lok Sabha Speaker Will Inaugurates CPA India Region Conference

لوک سبھا اسپیکر 23 فروری کو سی پی اے انڈیا ریجن کی 19ویں سالانہ زون 3 کانفرنس کا افتتاح کریں گے
لوک سبھا اسپیکر 23 فروری کو سی پی اے انڈیا ریجن کی 19ویں سالانہ زون 3 کانفرنس کا افتتاح کریں گے

By

Published : Feb 21, 2023, 8:11 PM IST

نئی دہلی:لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا 23 فروری 2023 کو گنگٹوک، سکم میں سی پی اے انڈیا ریجن کی 19ویں سالانہ زون 3 کانفرنس کا افتتاح کریں گے سکم کے گورنر لکشمن پرساد اچاریہ ، سکم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ ، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش ، ہندوستان کے قانون ساز اداروں کے پریزائیڈنگ آفیسرز ، اراکین پارلیمنٹ ،سکم اسمبلی کے ممبران اور دیگر معززین اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

دو روزہ کانفرنس میں درج ذیل موضوعات زیر بحث آئیں گے۔

(i) پارلیمنٹ اور قانون ساز اسمبلی کو عوام/شہریوں کے لیے مزید قابل رسائی بنانا

(ii) منشیات کا استعمال اور مستقبل کا طریقہ کار

(iii) سائبر غنڈہ گردی

یہ بھی پڑھیں:Murmu On Discipline & Decorum ایوانوں میں نظم و ضبط و باوقار رویہ پارلیمانی جمہوریت کی پہچان، مرمو

کانفرنس کے اختتام پر لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا 24 فروری 2023 کو اختتامی خطاب کریں گے۔شمال مشرقی ریاستوں میں اب تک 18 علاقائی کانفرنسوں کا انعقاد کیا جا چکا ہے جن میں شمال مشرقی علاقائی دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن (NERCPA) اور CPA Region-III کے ذریعے منعقد ہونے والے پروگرام شامل ہیں۔ CPA زون-III آسام، اروناچل پردیش، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ پر مشتمل ہے۔ CPA زون-III میں، 8 اکتوبر 2018 کو گوہاٹی، آسام اور 12 اور 13 مئی 2022 کو ایٹا نگر، اروناچل پردیش میں کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details