اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lok Sabha Speaker on Democracy جمہوریت اور جمہوری اقدار ہمارے طرز زندگی ہیں

جمہوریت اور جمہوری اقدار ہمارے طرز زندگی ہیں۔ بھارت نے اپنے آئین کے ذریعے جمہوریت کی مضبوطی اور استحکام کو یقینی بنایا ہے ان خیالات کا اظہار لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں لوک سبھا سکریٹریٹ کے زیر اہتمام 36ویں پارلیمانی انٹرن شپ پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا Lok Sabha Speaker-

جمہوریت اور جمہوری اقدار ہمارا طرز زندگی ہیں
جمہوریت اور جمہوری اقدار ہمارا طرز زندگی ہیں

By

Published : Nov 28, 2022, 7:52 PM IST

نئی دہلی: لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ ہماری روایات اور ثقافت زندگی کے تمام شعبوں میں جمہوری اصولوں کی پیروی کرتی ہیں۔ ہمارے آئین کے بانیوں نے ہمارے لوگوں کی تقدیر کی رہنمائی کے لئے پارلیمانی جمہوریت کا فیصلہ کیا کیونکہ یہ حکمرانی کی بہترین شکل ہے اور ابتدا سے ہی بھارت دوسرے ممالک کے لئے پارلیمانی جمہوریت کا رہنما رہا ہے۔Lok Sabha Speaker Om Birla On Indian Democracy

بھارت کے تنوع کا ذکر کرتے ہوئے اوم برلا نے کہا کہ یہ تنوع ہماری طاقت ہے اور ہماری جمہوریت اسی تنوع پر پروان چڑھ رہی ہے۔ دنیا کا سب سے بڑا تحریری آئین ہونے کے علاوہ بھارتی آئین نے جمہوری نظریات سے وابستگی کے ذریعہ ملک کے تنوع اور جمہوریت کو ایک ساتھ رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 17 سے زیادہ عام انتخابات اور 300 سے زیادہ ریاستی انتخابات میں اقتدار کی پرامن منتقلی بھارت کی پارلیمانی جمہوریت اور آئینی نظام کی مضبوطی کی عکاس ہے۔

لوک سبھا سکریٹریٹ کے زیر اہتمام تربیتی پروگراموں کی تعریف کرتے ہوئے اوم برلا نے اس بات پر زور دیا کہ درس و تربیت زندگی بھر کی کوشش ہے اور خیالات اور معلومات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ بات چیت اداروں میں زیادہ جوابدہی کا باعث بنتی ہے اور شفافیت آتی ہے۔

مزید پڑھیں:Dhankhar On Indian Democracy بھارتی جمہوریت دنیا کے لیے ایک رہنما، دھنکھڑ

انہوں نے کہا کہ یہ بات چیت اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ گورننس اور پارلیمانی نظام سے متعلق بہترین طرز عمل تمام شرکاء اپنانا چاہئے ۔ پارلیمنٹ میں اعلیٰ سطح پر بحث و مباحثے کے نتیجے میں پورے ملک میں بڑے پیمانے پر سماجی و اقتصادی تبدیلی آئی ہے۔ شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنی حکمرانی میں اپنے تجربات اور طریقوں کو شیئر کریں تاکہ جمہوری ادارے علم اور معلومات سے مضبوط ہوں۔اس موقع پر لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اتپل کمار سنگھ نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا اور لوک سبھا سکریٹریٹ کے جوائنٹ سکریٹری مسٹر سدھارتھ مہاجن نے اظہار تشکر کیا۔Lok Sabha Speaker Om Birla On Indian Democracy

ABOUT THE AUTHOR

...view details