اردو

urdu

ETV Bharat / state

Suspension of Lok Sabha MP's Revoked: لوک سبھا اراکین کی معطلی منسوخ، مہنگائی پر بحث جاری - Parliament Monsoon Session

لوک سبھا میں ارکان پارلیمنٹ کی معطلی منسوخ کرنے کی قرار داد پیش کی گئی جس کے بعد ان کی معطلی منسوخ کر دی گئی۔ اسی کے ساتھ لوک سبھا میں تعطل ختم ہوا اور ایوان میں مہنگائی پر بحث شروع ہوئی۔ Motion to Remove Suspension of MPs

Suspension of Lok Sabha MPs Revoked
لوک سبھا اراکین کی معطلی منسوخ

By

Published : Aug 1, 2022, 3:11 PM IST

نئی دہلی:پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں آج ہنگامہ آرائی کے درمیان لوک سبھا کی کارروائی بار بار ملتوی کرنی پڑی۔ لوک سبھا کی کارروائی ایک بار پھر دوپہر 2 بجے سے شروع ہوئی۔ اس دوران ایوان میں ارکان پارلیمنٹ کی معطلی منسوخ کرنے کی قرارداد منظور کی گئی۔ Parliament Monsoon Session

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے تمام اراکین کو کہا کہ وہ ایوان میں پلے کارڈ لے کر نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ایوان میں موجود تمام جماعتوں سے درخواست کروں گا کہ وہ پلے کارڈز ایوان کے اندر نہ لائیں۔ اگر اراکین پارلیمنٹ کبھی پلے کارڈز لے کر آئے تو میں نہ حکومت اور نہ ہی اپوزیشن کی بات سنوں گا بلکہ ضروری کارروائی کروں گا۔ اوم برلا نے کہا کہ میں انہیں آخری موقع دے رہا ہوں۔ اس کے بعد لوک سبھا میں ممبران پارلیمنٹ کی معطلی منسوخ کرنے کی قرارداد منظور کی گئی۔ ارکان اسمبلی کی معطلی منسوخ کر دی گئی جس کے بعد لوک سبھا میں تعطل بھی ختم ہوگیا۔ اب ایوان میں مہنگائی پر بحث شروع ہوگئی ہے۔

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں آج صبح دونوں ایوانوں میں ہنگامہ ہوا جس کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک اور لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ اب چونکہ لوک سبھا کی کارروئی دوبارہ شروع ہوئی ہے تو اس دوران شیوسینا کی جانب سے سنجے راوت کی گرفتاری کا معاملہ بھی اٹھایا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details