اردو

urdu

ETV Bharat / state

Parliament Winter Session: اپوزیشن کے ہنگامہ کے سبب لوک سبھا کی کارروائی ملتوی

ایوان زیریں لوک سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا MoS Home Ajay Mishra کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست ہنگامہ کیا جس کے بعد اسپیکر اوم برلا کو ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا۔

لوک سبھا کی کارروائی ملتوی
لوک سبھا کی کارروائی ملتوی

By

Published : Dec 16, 2021, 1:10 PM IST

لوک سبھا اسہیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی گروپ کیپٹن ورون سنگھ کی موت Captain Varun Singh Died in Chopper Crash کے بارے میں اراکین کو آگاہ کیا جس کے بعد اراکین نے خاموشی اختیار کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

بشکریہ ٹویٹر

اس کے بعد پڑوسی ملک بنگلہ دیش کی آزادی کی گولڈن جبلی Golden Jubilee of Bangladesh independence پر اراکین نے بنگلہ دیشی شہریوں کو اس موقع پر مبارکباد دی۔

اسپیکر نے جیسے ہی وقفہ سوالات شروع کیا، اپوزیشن اراکین ایوان کے وسط میں آگئے اور وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے آوازیں بلند کرنے لگے۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان جب اسپیکر نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے سوال پوچھنے کو کہا تو شور کچھ کم ہوگیا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ 'قتل لکھیم پور کھیری میں ہوا ہے Lakhimpur Kheri Incident اور اس میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ ملوث ہیں۔ انہوں نے کسانوں کا قتل کیا ہے۔ اس لیے انہیں مستعفی ہو جانا چاہیے اور انہیں سزا ملنی چاہیے۔ وہ مجرم ہیں اور ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

اوم برلا نے راہل گاندھی سے درخواست کی کہ وہ سوال کریں نہ کہ کسی کیس بارے میں گفتگو، تب راہل گاندھی نے کہا کہ وہ سوال ہی پوچھ رہے ہیں۔ جب انہوں نے ایک بار پھر وزیر مملکت برائے داخلہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تو پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ کانگریس ممبران پوڈیم کے سامنے ہیں تو راہل گاندھی سوال کیسے کر سکتے ہیں۔

اسی دوران وزیر کے استعفیٰ کا مطالبہ زور پکڑنے لگا اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا ایوان کی کارروائی چلانے کی کوشش کرتے رہے لیکن جب ہنگامہ نہ رکا تو انہوں نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک کے لئے ملتوی کر دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details