اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: غریبوں کا پیٹ بھرنے کے لیے دو سگے بھائی سامنے آئے - جنوبی دہلی

لاک ڈاؤن کے دوران کوئی بھوکا نہ رہے اس کے لیے سونو اور روی نامی دونوں بھائی مدد کے لیے سامنے آئے ہیں، دونوں بھائی مل کرتقریباً 25 کلو میٹر کا سفر طے کر کے غریبوں کو کھانا تقسیم کر رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن: غریبوں کا پیٹ بھرنے کے لیے دو سگے بھائی سامنے آئے
لاک ڈاؤن: غریبوں کا پیٹ بھرنے کے لیے دو سگے بھائی سامنے آئے

By

Published : Apr 5, 2020, 12:34 PM IST

پورے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے، حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لئے بہت سے اقدامات کررہی ہے کہ کوئی بھی غریب بھوکا نہ رہے۔ لیکن اب حکومت کے علاوہ بہت سے عام لوگ بھی مدد کے لئے ہاتھ بڑھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن: غریبوں کا پیٹ بھرنے کے لیے دو سگے بھائی سامنے آئے

وہیں جنوبی دہلی کے دو سگے بھائی سونو اور روی غریبوں کا پیٹ بھرنے کے لیے سامنے آئے ہیں۔

دونوں بھائی قریب 25 کلومیٹر سفر طے کرکے ایمس کے قریب بہت سے غریبوں کو کھانا تقسیم کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں سونو اور روی نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے پورے ملک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بہت سے غریب لوگ ہیں جنھیں دو وقت کھانا بھی ملنا مشکل ہو رہا ہے۔

ایسی صورتحال میں ہم سب کو آگے آنا چاہئے اور کوئی غریب بھوکا نہ رہے اس کی ہمیں ذمہ داری لینی چاہئے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details