عالمی وبا کووڈ 19 کے سبب حکومت نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے پانچویں مرحلے کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران اگر کوئی زیادہ سے زیادہ بحث میں ہے تو وہ ہی مہاجر مزدور۔ لاک ڈاؤن میں کام بند ہو جانے کی وجہ سے یہ مزدور پیدل ہی اپنے گھر جانے پر مجبور ہیں۔ لیکن اب حکومت کے ساتھ ساتھ ، تمام سماجی تنظیمیں بھی ان مہاجر مزدوروں کی مدد کے لئے آگے آ رہے ہیں۔
لاک ڈاؤن: سیوا بھارتی تنظیم مہاجر مزدوروں کی مدد کے لئے آگے آئی - مزدوروں کو ان کی آبائی ریاست بھیجے
دہلی کے چھترپور میں سیوا بھارتی تنظیم مہاجر مزدوروں کو ان کی آبائی ریاست بھیج رہی ہے۔ اس کے علاوہ یہ تنظیم مزدوروں کے کھانے پینے کا انتظام بھی کر رہی ہے۔

لاک ڈاؤن: سیوا بھارتی تنظیم مہاجر مزدوروں کی مدد کے لئے آگے آئی
وہیں جنوبی دہلی کے چھترپور میں مہاجر مزدروں کو ان کے گھر روانہ کرنے کے لیے 'سیوا بھارتی' تنظیم ان کی مدد کر رہی ہے۔
تنظیم کے کارکنان کا کہنا تھا کہ مہاجر مزدروں کو گھر بھیجنے کے لئے بس اور دیگر ذرائع کا بندوبست کیا جارہا ہے۔