اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: جھگی والے کررہے ہیں غریب مزدوروں کی مدد - دہلی کے راجا وہار

یہ ان لوگوں کے لئے سبق ہے جودولت مند ہونے کے باوجود، لوگوں کی مدد کے لئے ہاتھ نہیں بڑھا تے ہیں۔ یہ غریب عوام جس طرح سے دل کھول کر پریشان حال غریب مزدوں کی مدد کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔

لاک ڈاؤن: جھگی والوں نے کی مزدوروں کی مدد
لاک ڈاؤن: جھگی والوں نے کی مزدوروں کی مدد

By

Published : Mar 29, 2020, 11:59 AM IST

دارالحکومت دہلی کی جھگی میں رہنے والے غریب لوگ دل کھول کرغریب مزدور بھائیوں کی مدد کر رہے ہیں۔

یہ معاشرے کے ان لوگوں کے لئے سبق ہے جو، دولت مند ہونے کے باوجود، لوگوں کی مدد کے لئے ہاتھ نہیں بڑھا رہے ہیں۔ یہ غریب عوام جس طرح سے دل کھول کر غریب عوام کی مدد کرتے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔

لاک ڈاؤن: جھگی والوں نے کی مزدوروں کی مدد

ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے دہلی میں کھانے پینے کی شدید قلت ہو گئی ہے۔ غریب مزدور اور ضرورت مند لوگوں کے لیے کھانے کا چندہ کرکے لوگوں کے کھانے کے انتظام کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں جھگی میں رہنے والے غریب افراد بھی مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔

اس کے لئے راجہ وہار کالونی میں رہنے والے غریب عوام اب خود ان لوگوں کےلیے کھانے کا انتظم کر رہی ہے جو غریب مزدور ہیں۔

دہلی کے راجا وہار کالونی زیادہ تر جھگیوں کی آبادی ہے۔ یہاں غریب لوگ رہتے ہیں، لیکن کالونی کے غریب لوگ اپنے لوگوں کی مدد کے لئے خود آگے بڑھ رہے ہیں اور بھوکے مزدوروں تک کھانا پہنچا رہے ہیں۔

یہ لوگ گھر گھر جاکر لوگوں کو اشیا فراہم کر رہے ہیں تاکہ راشن کسی غلط کے ہاتھ میں نہ پہنچ جائے۔

وہیں ان لوگوں کا کہنا ہے کہ دہلی میں کاروبار بند ہونے کی وجہ سے یہ لوگ دہلی چھوڑنے پر مجبور ہیں اس مصیبت کی گھڑی میں جہاں تک ہوسکے ہم ان کی مدد کریں گے ۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزانہ غریب مزدوروں کے سامنے کھانے پینے کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ لوگ پیدل ہی گھرجانے پر مجبور ہیں۔ مصیبت کی اس گھڑی میں تب ان کے اپنے ہی بیچ کے لوگوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور چندے کے ساتھ کھانے پینے کا سامان انتظام کیا۔ جس کے بعد آٹا ، دال ، چاول ، تیل اور نمک وغیرہ پریشان حال لوگوں میں تقسیم کرکے انسانیت کا ثبوت دے رہے ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details