اردو

urdu

دہلی میں ایک ہفتے کے لیے بڑھا لاک ڈاؤن

By

Published : Apr 25, 2021, 1:04 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن بڑھا دیا گیا ہے۔ اس کا اعلان وزیراعلی اروند کیجریوال نے کیا ہے۔

lockdown increases for one week in delhi
دہلی میں ایک ہفتے کے لئے بڑھا لاک ڈاؤن

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کورونا کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے قومی دارالحکومت میں ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں کورونا کا قہر جاری ہے۔

وزیراعلی کیجریوال نے لاک ڈاؤن کا اعلنا کیا

دہلی میں لاک ڈاؤن کو اگلے پیر صبح پانچ بجے کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔

معلوم ہوکہ دہلی میں گذشتہ پیر سے ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا، جس کی مدت 26 اپریل صبح پانچ بجے ختم ہورہی ہے۔

اپنے خطاب میں کیجریوال نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہم نے دیکھا کہ مریضوں کی مثبت شرح 36-77 فیصد کے تقریباً پہنچ گئی ہے۔ ہم نے دہلی میں اتنی مثبت شرح آج تک نہیں دیکھی تھی۔ گذشتہ ایک دو دن سے کرونا مثبت شرح میں کچھ کمی ہوئی ہے اور آج 30 فیصد نیچے آئی ہے۔

دہلی کے ہسپتالوں میں میڈیکل آکسیجن کی قلت پر انہوں نے کہا کہ دہلی میں 700 ٹن آکسیجن کی ضرورت ہے۔ ہمیں مرکزی سرکار سے 480 ٹن آکسیجن ملا ہے اور کل مرکزی سرکار نے دس ٹن اور دیا ہے۔ اب دہلی کو 490 ٹن آکسیجن مختص کیا گیا ہے۔

لیکن یہ مختص حصہ دہلی نہیں آرہا ہے، کل 330-335 ٹن آکسیجن دہلی پہنچا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details