دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ خدمات بند ہیں۔ جس کی وجہ سے مریضوں کو اسپتال پہنچنے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خاص طور پر حاملہ خواتین کو دردزہ کے دوران اسپتال جانے کے لئے کوئی گاڑی نہیں مل رہی ہے۔
دہلی پولیس کی پی سی آر ٹیم ایسی خواتین کی مستقل مدد کر رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پی سی آر ٹیم کے ذریعہ 27 حاملہ خواتین کو اسپتال لے جایا گیا۔
ڈی سی پی سرت سنہا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 27 حاملہ خواتین کو پی سی آر کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا۔
دارالحکومت میں کورونا وائرس کے وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے۔ آٹو ٹیکسی کے کام پر مکمل پابندی ہے۔ ایسی صورتحال میں مریضوں کو اسپتال تک پہنچنے کے لئے کوئی ذریعہ نہیں مل رہا ہے۔ پی سی آر کے ذریعے شدید بیمار افراد اور حاملہ خواتین کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ پی سی آر کے ذریعہ اب تک 400 کے قریب ایسی خواتین کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔