اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: بگ بی یومیہ مزدوروں کی مدد کے لیے آگے آئے - بالی ووڈ اداکار

بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن، یومیہ مزدوروں کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں۔ بگ بی نے تیلگو ریاستوں میں مزدوری کرنے والے مزدوروں کی مدد کے لئے 12 ہزار کے کوپن اکٹھا کیے ہیں۔ یہ معلومات ساؤتھ کے سپر اسٹار چرنجیوی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر دی ہے۔

لاک ڈاؤن: بگ بی یومیہ مزدوروں کی مدد کے لیے آگے آئے
لاک ڈاؤن: بگ بی یومیہ مزدوروں کی مدد کے لیے آگے آئے

By

Published : Apr 17, 2020, 4:13 PM IST

لاک ڈاؤن کے درمیان پورا ملک کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے ایک ساتھ کھڑا ہے۔ ہر کوئی اپنے اپنے طریقے سے ضرورت مندوں کی مدد کے لئے آگے آ رہا ہے۔ اس کوشش کے تحت اب تک بہت سارے بالی ووڈ اسٹارز نے بھی مالی تعاون کیا ہے۔

وہیں حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے ایک بار پھر یومیہ مزدوروں کے لئے مدد کا ہاتھ آگے بڑھایا ہے۔

بگ بی نے تلگو ریاستوں میں مزدوری کرنے والے مزدوروں کی مدد کے لئے 12 ہزار کا کوپن اکٹھا کیا ہے۔

اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے ساؤتھ سپر اسٹار چرنجیوی نے ٹویٹر پر لکھا، 'امت جی نے 12000 کورونا ریلیف کوپن کا بندوبست کیا ہے، جس میں سے 1500 روپے تیلگو ریاست کی فلمی صنعت سے وابستہ روزانہ مزدوری کرنے والے مزدوروں کے ہر خاندان کو دیئے جائیں گے۔ اس بے مثال مہم کے لئے بگ بی کا بہت بہت شکریہ۔ ان کوپن کو بگ بازار اسٹورز میں رڈیم کیے جا سکتے ہیں۔'

غور طلب ہے کہ چرنجیوی کا چیریٹی ٹرسٹ ہے جس میں اب کورونا کرائسس چیریٹی تشکیل دیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے وہ لاک ڈاؤن کے دوران تلگو فلم انڈسٹری کے یومیہ مزدوری کرنے والے مزدوروں کو ضروری سامان فراہم کررہے ہیں۔

چرنجیوی نے حال ہی میں ایک ویڈیو ٹویٹ کیا جس میں تیلگو سنیما کے کارکنان کو فوڈ فراہمی کرنے والا ویڈیو ٹویٹ کیا تھا۔ اس کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 'کورونا کرائسس چیریٹی کے ذریعہ فلم انڈسٹری کے ڈیلی ویج ورکرز کو تقسیم کی جانے والی اشیائے خوردونوش کو بھی پوری احتیاط کے ساتھ سنبھالا جا رہا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details