ملک بھر میں 21 روز کے لاک ڈاؤن کے پیش نظر مزدوروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دہلی حکومت وہ سارے اقدامات کر رہی ہے جو فی الوقت ضروری ہیں تاکہ مزدوروں کو کھانا اور رہنے کی جگہ مل سکے۔
غریب اور مزدورں کے لیے دہلی کے سرکاری اسکولوں میں ناشتے سے لے کر رات کے کھانے تک سارے انتظام کیے گئے ہیں، اور حکومت کی کوشش ہے ہے کہ کوئی اس لاک ڈاؤن میں کھانے کی وجہ سے اپنی جان نہ گوائے۔
حکومت کی اس پہل کا خیر مقدم کرتے ہوئے امبیدکر نگر کانسٹیٹونسی کے رکن اسمبلی اجے دت نے ان سرکاری اسکولوں کا دورہ کیا جہاں غریبوں میں کھانا تقسیم کیا جا رہا تھا۔