مرکزی حکومت نے کورونا وبا سے نمٹنے کے اقدامات کے تحت آجرین سے کہا ہے کہ وہ تمام ملازمین کے موبائل فون پر آروگیہ سیتو ایپ ڈاون لوڈ کرنے کو یقینی بنائیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق کورونا وائرس کے انفیکشن کی سائیکل کو توڑنے کے لیے دفاتر میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو آروگیہ سیتو ایپ فوری طور پر اپنے فون میں ڈاون لوڈ کرنا چاہئے جبکہ اس کا استعمال حکومت انفیکشن کے معاملات میں رابطے کا پتہ لگانے اور صارفین کو طبی مشورے فراہم کرنے کے لیے کررہی ہے۔
وزارت نے ضلعی انتظامیہ کے عہدیداروں کو ایپ انسٹال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اسے اپ ڈیٹ کرتے رہیں تاکہ بروقت طبی امداد فراہم کی جاسکے۔