نئی دہلی:دارالحکومت نئی دہلی کے ذاکر نگر کی اشوک کالونی کی گلی نمبر42 کے ایچ بلاک میں آج صبح پولیس کی متعدد گاڑیاں پہنچ گئیں۔پورے علاقے میں سیکورٹی سخت کردی اس دوران صبح گیارہ بجے ڈی ڈی اے کے دستہ نے بلڈوزر کے ذریعہ انہدامی کارروائی کو انجام دیا۔ سخت سکیورٹی کی وجہ سے متاثرین آواز بلند نہیں کرسکے اور یہاں برسوں سے یوپی،بہار،بنگال اور مختلف ریاستوں کے رہنےوالے لوگ یہی آس لگائے رہے کہ شاید کوئی عوامی نمائندے ان کے مکانا ت کو منہدم کرنے سے روکنے کے لئے آئیں گے لیکن کسی بھی عوامی نمائندے کے نہ پہنچنے سے ڈی ڈی اے کے دستہ بے روک ٹوک انہدامی کارروائی کرتے رہے اور درجنوں پکے مکانات کو منہدم کردیا۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں کے رکن اسمبلی امانت اللہ خاں اور اس کونسلر نازیا دانش ہیں۔اپنی گاڑھی کمائی سے یہاں مکان بناکر رہ رہے تھے لیکن انہیں کیا پتہ تھا کہ ان کے مکان کو مسمار کردیا جائے گا۔اس انہدامی کارروائی سے یہاں کے لوگ خوفزدہ ہیں اور اپنے مستقبل کو لے کر پریشان ہیں۔اب ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔