یہ ویڈیو ہسپتال کے اندر داخل ایک مریض کے ذریعہ بنایا گیا ہے، جس میں مریض اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔
بے بسی کا عالم یہ ہے کہ مریض چاہ کر بھی ہسپتال سے نہیں جا سکتے کیونکہ لمک ڈاؤن کی وجہ سے مریض اپنے آبائی علاقوں میں بھی نہیں جا سکتے۔
قابل ذکر ہے کہ دہلی حکومت کی جانب سے بار۔ بار اس بات کی تشہیر کی جا رہی ہے کہ دہلی میں کسی کو بھی کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونے دی جائے گی۔
دہلی حکومت مکمل طور پر کرونا وائرس سے جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے، لیکن اگر ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ہی نہیں ہوں گے تو علاج کیسے ممکن ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ لوک نائک جے پرکاش ہسپتال کو دہلی حکومت نے کورونا وائرس سے شکار مریضوں کے لیے مخصوص کر دیا ہے۔ اس ہسپتال میں دہلی سمیت دیگر پڑوسی ریاستوں سے بھی بڑی تعداد میں مریض علاج کے لیے یہاں آتے ہیں۔