کورونا وائرس سے پیدا شدہ بحران کے بعد اب بھارت پر برڈ فلو نے حملہ کیا ہے۔ برڈ فلو کے پیش نظر اب تک مختلف ریاستوں میں ہائی الرٹ جاری کیا جا چکا ہے۔
قومی دارالحکومت دہلی سے تقریباً ڈھائی سو کلومیٹر دور ہریانہ کے پنچکولہ میں چار لاکھ سے زیادہ مرغیاں ہلاک ہوگئی ہیں۔ حالانکہ ہریانہ نے ابھی تک کا باضابطہ برڈ فلو کی تصدیق نہیں کی ہے۔ تاہم حکام اس پہلو پر تفتیش کر رہے ہیں۔
اسی سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی کے سب سے بڑے ہسپتالوں میں شمار کیے جانے والے ایل این جے پی ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر سریش کمار سے خصوصی بات کی۔