دارالحکومت دہلی کے سب سے بڑے کووڈ ہسپتال لوک-نائک جے پرکاش میں اب تک ملک کے کسی بھی دوسرے ہسپتالوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔
کورونا مریضوں کو ٹھیک کرنے میں ایل این جے پی ہسپتال اول مقام پر ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر سریش کمار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 17 مارچ سے اب تک ہسپتال میں کورونا کے تقریبا 11500 مریضوں کو داخل کرایا جا چکا ہے جس میں سے تقریبا 8 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو کر اپنے گھر لوٹ چکے ہیں۔
ڈاکٹر سریش کمار نے بتایا کہ ملک بھر میں کسی بھی ہسپتال سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد کے مطابق ایل این جی پی کا نام سر فہرست ہے۔
کورونا مریضوں کو ٹھیک کرنے میں ایل این جے پی ہسپتال اول مقام پر اس کے پیچھے ڈاکٹر سریش کمار نے اپنے اسٹاف کی مہنت اور لگن کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمارا ساتھ دیا جس کی وجہ سے ہسپتال سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔