قومی راجدھانی دہلی میں پی ای ایف آئی کے جنرل سیکرٹری پیوش جین نے بتایا کہ PEFI جسمانی تعلیم (فزیکل ایجوکیشن )اور کھیلوں کے پیشہ ور افراد کی بھارت کی سب سے بڑی انجمن ہے جو ملک میں جسمانی تعلیم کے فروغ اور ملک میں کھیلوں کی ثقافت کی ترقی اور فروغ کے لیے کام کر رہی ہے۔ جسے کھیلوں کی وزارت نے قومی کھیلوں کے فروغ کی تنظیم کا درجہ دیا ہے۔
Lakshmibai National Institute of Physical Education (LNIPE) جسمانی تعلیم اور کھیلوں کا بھارت کا سب سے بڑا ادارہ ہے جس میں جسمانی تعلیم اور کھیل سائنس میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کی بھرپور تاریخ ہے۔