اردو

urdu

ETV Bharat / state

Chandrayaan-3 چندریان۔ 3 تئیس اگست کو تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار، راست نشریات کا اعلان - تیسرا چاند مشن تاریخ رقم کرنے تیار

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن ( اسرو ) نے کہا کہ 'چندریان 3' 23 اگست کو چاند کی 'تاریک' اور 'نامعلوم' سطح پر اترنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اس کی سافٹ لینڈنگ کے ساتھ بھارت 'چاند کے جنوبی قطب پر اترنے والا' دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا۔

چندریان۔ 3 تئیس اگست کو تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار
چندریان۔ 3 تئیس اگست کو تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار

By

Published : Aug 21, 2023, 1:02 PM IST

Updated : Aug 21, 2023, 1:22 PM IST

چنئی:تیسرا چاند مشن 'چندریان 3' 23 اگست کو چاند کی 'تاریک' اور 'نامعلوم' سطح پر اترنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اس کی سافٹ لینڈنگ کے ساتھ 'چاند کی تاریکی' کو چیرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے کہا کہ چندریان -3 بدھ کو شام 6:04 بجے سافٹ لینڈنگ کرے گا اور اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو بھارت خلائی شعبے میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔

اسرو نے کہا کہ نہ صرف اگلی نسل کے سائنسدانوں، انجینئروں اور اختراع کاروں کو بلکہ اسکول کے طلبہ اور عام طور پر ملک کے لوگوں کو بھی ترغیب دینے کے مقصد سے، ISRO نے اس تقریب کی لائیو کوریج کا انتظام کیا ہے جو اسرو کی آفیشل ویب سائٹ سمیت مختلف پلیٹ فارمز جسیے یوٹیوب، فیس بک، اور ڈی ڈی نیشنل ٹی وی چینل پر راست نشر کیا جائے گا۔

اسرو نے کہا کہ ملک بھر کے تمام اسکولوں اور تعلیمی اداروں کو اس تاریخی تقریب کا راست مشاہدہ کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔ اسرو نے ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ طلبہ اور فیکلٹی کے درمیان اس تقریب کی سرگرمی سے تشہیر کریں اور احاطے میں چندریان-3 کی سافٹ لینڈنگ کی لائیو اسٹریمنگ کا اہتمام کریں۔

اسرو نے سوشل میڈیا 'ایکس‘ پر کہا کہ دوسرا ڈیبوسٹنگ آپریشن اتوار کے روز کیا گیا۔ 23 اگست کو نظر اور طاقت سے چلنے والا ڈیسنٹ کا عمل شروع ہوگا۔ اس مشق کے بعد خلائی جہاز تقریباً 25 کلومیٹر بائی 134 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔ چندریان -3 مشن کے بارے میں ایک اپ ڈیٹ دیتے ہوئے ایجنسی نے کہا کہ "دوسرا اور آخری ڈیبوسٹنگ آپریشن اتوار کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا۔ لینڈر ماڈیول (ایل ایم) کے مدار کو 134 کلومیٹر سے 25 کلومیٹر تک کم کر دیا گیا ہے۔ اب لینڈنگ سے پہلے یہ ماڈیول اندرونی جانچ سے گزرے گا اور طے لینڈنگ سائٹ پر طلوع آفتاب کا انتظار کرے گا۔"

مزید پڑھیں: چندریان تھری نے لینڈنگ سے پہلے نزدیک سے بھیجی چاند کی تازہ تصویریں

خلائی ایجنسی نے آج صبح اعلان کیا تھا کہ سافٹ لینڈنگ کے لیے طاقتور ڈیسنٹ لینڈر ماڈیول (ایل ایم) کے دوسرے اور آخری ڈیبوسٹنگ آپریشن کے 17.45 گھنٹے بعد ہوگا، جہاں سے روور کو جنوبی قطبی خطے میں اترنے کے لئے نکالا جائے گا۔ ایجنسی نے اب 23 اگست کو اپنی لینڈنگ کا وقت بدل کر تقریباً 18.04 ( یعنی 6 بجے شام ) بجے کردیا ہے۔ اسرو نے کہا کہ "چندریان-3 23 اگست 2023 کو تقریباً 18:04 بجے آئی ایس ٹی پر چاند پر اترنے کے لیے تیار ہے۔"

Last Updated : Aug 21, 2023, 1:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details