دہلی:معروف شاعر ابو الفیض عزم سہریاوی کی رہائش گاہ پر ادبی تنظیم 'ادب سرائے' کے زیر اہتمام شعری نشست رکھی گئی۔ اس نشست کی صدارت ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی نے کی اور نظامت کے فرائض معروف شاعر سراج طالب نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ اس پر وقار ادبی و شعری نشست کے مہمان خصوصی عالمی شہرت یافتہ شاعر و ناظم مشاعرہ معین شاداب تھے جبکہ مہمان ذی وقار ڈاکٹر واحد نظیر تھے۔ Literature and Poetry Meeting in Delhi
Literature and Poetry Session: ادب سرائے کے زیر اہتمام ادبی نشست کا اہتمام
دہلی کے تکونا پارک میں معروف ادبی تنظیم ادب سرائے کے زیر اہتمام شعری نشست کا منعقد کی گئی۔ اس ادبی نشست میں حمد و نعت اور دیگر اصناف سخن کے عالمی شہرت یافتہ استاد شاعر اور کئی درجن گرانقدر کتابوں کے مصنف حضرت علامہ، قاضی ابرار کرت پوری کے سانحۂ ارتحال پر تعزیتی قرار داد پیش کی گئی اور ان کے حق میں خصوصی دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔ Literature and Poetry Meeting in Delhi
ادب سرائے کے زیر اہتمام ادبی نشست کا انعقاد
اس ادبی نشست میں حمد و نعت اور دیگر اصناف سخن کے عالمی شہرت یافتہ استاد شاعر اور کئی درجن گرانقدر کتابوں کے مصنف حضرت علامہ، قاضی ابرار کرت پوری کے سانحۂ ارتحال پر تعزیتی قرار داد پیش کی گئی اور ان کے حق میں خصوصی دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔ ادبی نشست میں قرب و جوار کے متعدد شعراء نے شرکت کرکے محفل کو کامیاب بنایا۔ محفل میں شریک شعراء کا چنندہ کلام ہدیۂ قارئین ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شعر و ادب کے فروغ میں جونپور کی خدمات ناقابل فراموش: پروفیسر آفاقی