اردو

urdu

ETV Bharat / state

Death of Mateen Achal Puri متین اچل پوری کے انتقال پر ادبی حلقے سوگوار

متین اچل پوری کے سانحۂ ارتحال پر ادب اطفال کی شخصیات نے رنج و ملال کا اظہار کیا ہے۔ متین اچل پوری ادب اطفال کا ایک متحرک نام تھے جنھوں نے بچوں کے ادب کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا رکھا تھا۔ انہوں نے ادب اطفال میں اپنی ایک طویل روایت کے طور بہت بڑا سرمایہ چھوڑا ہے۔ literary world mourned the death of Mateen Achal Puri

literary world mourned the death of Mateen Achal Puri
Mateen Achalpuri Passes Away اطفال کی اہم شخصیت متین اچل پوری کا انتقال ادبی دنیا کی معروف شخصیت مشہور شاعر و ادیب الاطفال متین اچل پوری کا انتقال ہوگیا۔ متین اچل پوری ایک سال سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ اس سلسلے میں ان کا ایک بڑا آپریشن بھی ہوا تھا جو کامیاب نہیں ہو پایا جس کی وجہ سے مرض میں مزید شدت آگئی اور وہ 17اکتوبر کو انتقال کرگئے۔ Poet mateen achalpuri Passes away Read more at: https://www.etvbharat.com/urdu/national/state/delhi/poet-mateen-achalpuri-passed-away/na20221019222517778778594

By

Published : Oct 22, 2022, 12:27 PM IST

نئی دہلی:ادبی دنیا کی معروف شخصیت مشہور و معروف شاعر اور ادیب الاطفال متین اچل پوری کے سانحۂ ارتحال پر ادب اطفال کی شخصیات نے اپنے رنج و ملال کا اظہار کیا۔ Mateen Achalpuri Death Condolence Meeting۔ آل انڈیا ادب اطفال سوسائٹی کے سکریٹری محمد سراج عظیم نے متین اچل پوری کے انتقال پر اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متین صاحب ادب اطفال کا ایک متحرک نام تھا جنھوں نے بچوں کے ادب کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا رکھا تھا اور ادب اطفال میں اپنی ایک طویل روایت کے طور بہت بڑا سرمایہ چھوڑا ہے۔ The literary world is saddened by the death of Mateen Achal Puri

یہ بھی پڑھیں:

اس دور کی ادب اطفال کی تاریخ میں متین اچل پوری کا نام سرفہرست سنہرے الفاظ میں تحریر ہوگا۔ اس کے علاوہ جماعت اسلامی ہند کے سابق نائب صدر و معروف شاعر انتظار نعیم، رسالہ الفاظ ہند کے مدیر و مالک ریحان کوثر، کردار آرٹ تھیٹر گروپ کے چیئرمین اور ڈرامہ نگار اقبال نیازی، گل بوٹے کے فاروق سید، خیر اندیش کے مدیر مالک اور بچوں کے شاعر خیال انصاری نے اور ادب اطفال کے ادباء و شعرا نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ادبی دنیا کی معروف شخصیت مشہور شاعر و ادیب الاطفال متین اچل پوری کا انتقال ہوگیا۔ متین اچل پوری ایک سال سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ اس سلسلے میں ان کا ایک بڑا آپریشن بھی ہوا تھا جو کامیاب نہیں ہو پایا جس کی وجہ سے مرض میں مزید شدت آگئی اور وہ 17 اکتوبر کو انتقال کرگئے۔ Poet mateen achalpuri

قبل ازیں خبر کی تفصیلات کے مطابق ادبی دنیا کی معروف شخصیت مشہور شاعر و ادیب الاطفال متین اچل پوری کا انتقال ہوگیا۔ متین اچل پوری ایک سال سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ اس سلسلے میں ان کا ایک بڑا آپریشن بھی ہوا تھا جو کامیاب نہیں ہو پایا جس کی وجہ سے مرض میں مزید شدت آگئی اور ان کا انتقال ہوگیا۔

متین اچل پوری کے انتقال سے اردو ادب سوگوار

متین اچل پوری کے انتقال کی خبر سے پورا اردو ادب خصوصاً ادب اطفال سوگوار ہے۔ متین اچل پوری کی پیدائش 18 جنوری 1950 کو مہاراشٹر کے شہر اچلپور ضلع امراؤتی میں ہوئی تھی۔ انہوں نے اردو میں ایم اے اور بی ایڈ کیا۔ اس کے بعد ان کا تقرر ایک مدرس کی حیثیت سے ہوگیا۔ انھوں نے اپنی شاعری کا آغاز 1970 میں کیا۔ بڑوں کی شاعری کے ساتھ انھوں نے اپنی شاعری کا محور بچوں کے ادب پر مرکوز رکھا۔ چونکہ متین اچل پوری ایک مدرس تھے اس لیے وہ بچوں کی نفسیات سے خوب واقف تھے اور انھوں نے اپنے تخلیقی سفر کا زیادہ عرصہ ادب اطفال میں صرف کیا۔

صدر جمہوریہ سے بہترین مدرس کے ایوارڈ کا حصول

انھوں نے بچوں کے ادب میں جہاں سائنسی نظمیں، ماحولیاتی نظمیں تحریر کیں وہیں کہانیاں اور ڈرامے بھی لکھے ہیں۔ ان کو صدر جمہوریہ سے بہترین مدرس کا ایوارڈ بھی 1990 میں حاصل ہوا۔ متین اچل پوری کو مختلف تنظیموں اور سرکاری اداروں نے بھی ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا۔ متین اچل پوری نے اپنی پچاس سالہ ادبی زندگی میں تقریباً پچاس سے اوپر بچوں اور بڑوں کی کتابوں کا سرمایہ چھوڑا ہے۔

متین اچل پوری کے سانحۂ ارتحال پر ادب اطفال کی شخصیات نے اپنے رنج و ملال کا اظہار کیا۔ آل انڈیا ادب اطفال سوسائٹی کے سکریٹری محمد سراج عظیم نے متین اچل پوری کے انتقال پر اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متین اچل پوری ادب اطفال کا ایک متحرک نام تھا جنھوں نے بچوں کے ادب کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا رکھا تھا اور ادب اطفال میں اپنی ایک طویل روایت کے طور بہت بڑا سرمایہ چھوڑا ہے۔ اس دور کی ادب اطفال کی تاریخ میں متین اچل پوری کا نام سرفہرست سنہرے الفاظ میں تحریر ہوگا۔ Poet mateen achalpuri Passes away

متین اچل پوری کی تدفین

اس کے علاوہ جماعت اسلامی ہند کے سابق نائب صدر و معروف شاعر انتظار نعیم رسالہ الفاظ ہند کے مدیر و مالک ریحان کوثر، کردار آرٹ تھیٹر گروپ کے چئیرمین اور ڈراما نگار اقبال نیازی، گل بوٹے کے فاروق سید، خیر اندیش کے مدیر مالک اور بچوں کے شاعر خیال انصاری نے اور ادب اطفال کے ادباء و شعرا نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ متین اچل پوری کے جسد خاکی کی تدفین حضرت دولہا شاہ علیہ الرحمہ کے مزار کے احاطے میں بعد نماز عصر عمل میں آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details