اردو

urdu

ETV Bharat / state

Light Rain in Delhi: دہلی میں ہلکی بارش، ہوا کا معیار’انتہائی خراب‘ زمرے میں - Delhi Rain increase cold

دہلی اور اس کے اطراف میں بدھ کی صبح ہلکی بارش Light Rain in Delhi ہوئی جس سے کم سے کم درجۂ حرارت 10.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے چار ڈگری زیادہ ہے۔

دہلی میں ہلکی بارش، ہوا کا معیار’انتہائی خراب‘ زمرے میں
دہلی میں ہلکی بارش، ہوا کا معیار’انتہائی خراب‘ زمرے میں

By

Published : Jan 5, 2022, 4:58 PM IST

نئی دہلی: قومی دارالحکومت اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بدھ کی صبح ہلکی بارش Light Rain in Delhi ہوئی جس سے کم سے کم درجۂ حرارت 10.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے چار ڈگری زیادہ ہے۔

نوئیڈا

محکمۂ موسمیات کے مطابق دہلی اور اس کے ملحقہ علاقوں کیتھل، نروانہ، فتح آباد، راجوند، اسندھ، سفیدون، بروالا، جیند، آدم پور، حصار، ہانسی، سیوانی، مہم، توشام، بھیوانی، چرخی دادری، لوہارو میں گرج کے ساتھ بونداباندی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 19 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔

دہلی میں ہلکی بارش، ہوا کا معیار’انتہائی خراب‘ زمرے میں

اس سے قبل، محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ اگلے سات دنوں میں، 3-5 جنوری اور 6-9 جنوری کے دوران، دو مغربی ڈسٹربنس شمال مغربی اور وسطی ہندوستان کے ملحقہ علاقوں کو متاثر کریں گے۔ بارش 9 جنوری تک جاری رہے گی لیکن اگلے چھ سے سات دنوں میں شمالی بھارت میں سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:

محکمۂ موسمیات کے حکام نے کہا، ’’ 7 سے 9 جنوری کے دوران مغربی ہمالیائی خطہ میں بڑے پیمانے پر بارش وبرف باری ہو سکتی ہے اور اس کے بعد اس میں کچھ کمی واقع ہو سکتی ہے۔ اس دوران جموں-کشمیر-لداخ-گلگت بلتستان-مظفر آباد اور پھر آٹھ اور نو جنوری کو ہماچل پردیش میں مختلف مقامات پر تیز بارش/برف باری ہوسکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details