پدم شری پروفیسر اختر الواسع نے اس سلسلے کی تقریب کے اختتام پر اس زرہ نوازی کیلئے دہلی اقلیتی کمیشن کے چئیرمین ڈاکٹر ظفرالسلام خان اور دیگر ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس اعزاز کو انتہائی انکسار کے ساتھ قبول کرتے ہیں۔
پروفیسر اختر الواسع کو تاحیات خدمات ایوارڈ - پروفیسراخترالواسع
پروفیسر اخترالواسع کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر ان کی اسلامی، بین مذاہب مذاکراتی اور ملی خدمات کے اعتراف میں دہلی اقلیتی کمیشن نے آج بروز منگل تاحیات خدمات ایوارڈ سے سرفراز کیا۔
پروفیسر اختر الواسع کو تاحیات خدمات ایوارڈ
اس موقع پر پروفیسر خالد محمود کو اردو زبان کے فروغ کیلئے اور گرودوارا رکاب گنج کے جتھیدار کو ان کی سکھ پنت خدمات کے اعتراف میں بھی اعزازات دیئے گئے۔
ڈان باسکو اسکول ، نیو ہورائزن اسکول اور اسکالر اسکول کو بھی بہترین تعلیمی خدمات کیلئے اعزازات سے نوازا گیا۔ کئی دیگر اہم شخصیات اور اداروں کو بھی انعامات دئیے گئے۔