اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا پر دہلی میں ہنگامی میٹنگ

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن پر ایک اہم میٹنگ کی ،جس میں وزیر اعلی، نائب وزیر اعلی اور تمام محکموں کے وزراء اور افسران شامل ہوئے۔

کورونا کو لیکر لیفٹیننٹ گورنر نے اہم اجلاس بلایا
کورونا کو لیکر لیفٹیننٹ گورنر نے اہم اجلاس بلایا

By

Published : Apr 10, 2020, 11:50 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل نے وزیر اعلی، نائب وزیر اعلی، وزراء اور تمام محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ 'دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی' کی میٹنگ کی صدارت کی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی پولیس کو ہدایت دی کہ ' ٹیکنالوجی کا استعمال کر محکمہ صحت کے ذریعہ فراہم کردہ ہوم کورنٹائن افراد کے موبائل نمبروں کو ٹریک کیا جائے۔'

کمشنر پولیس نے بتایا کہ 'ہوم کورنٹائن کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والے 23 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کورنٹائن سینٹر بھیج دیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ 'کووڈ ۔19 کے خلاف اس جنگ میں لاک ڈاؤن، معاشرتی فاصلے اور ضروری اشیا کی فراہمی میں سخت تعمیل کی ضرورت ہے۔'

دہلی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے سرکاری عہدیداروں، فوڈ اسکالرز، ڈاکٹرز، این جی اوز ، نجی تنظیموں اور دیگر کو کوڈ 19 کے خلاف جنگ میں تعاون اور بہترین کوششوں کی تعریف کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details