شاہین باغ مظاہرین کے ایک وفد نے گورنر ہاؤس میں گورنر انل بیجل سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ مظاہرے کی وجہ سے جنوبی دہلی کو نوئیڈا سے جوڑنے والی اہم شاہراہ پر گزشتہ ایک ماہ سے زائد وقفے سے ٹریفک نطام متاثر ہے جس کی وجہ طلباء، مریضوں اور دیگر مسافروں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انل بیجل نے مطاہرین سے گزارش کی کہ لوگوں کو ہورہی مشکلات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس مظاہرے کو ختم کر دیں۔
اس ملاقات کے دوران مظاہرین اس بات پر متفق ہو گئے ہیں کہ اسکولی بسوں کو گزرنے کا راستہ دیا جائے گا جبکہ ایمبولینس کے جانے کے لیے پہلے سے تعاون کیا جا رہا ہے۔
وفد میں شامل محمد تاثیر نے بتایا کہ وفد میں شامل دبنگ داديوں کے نام سے مشہور بلقیس، سروری اور نور النساء کے علاوہ اميرہ، سہراب اور مکیش سینی نے انل بیجل سے ملاقات کی ہے، اس وفد میں سے ایک خاتون کی عمر 90 برس ہے۔