اردو

urdu

By

Published : Oct 4, 2022, 6:59 AM IST

ETV Bharat / state

Gandhi Jayanti 2022 گاندھی جینتی پر راج گھاٹ نہ پہنچنے پر ایل جی نے کیجریوال کوخط لکھا

مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کے یوم پیدائش پر اتوارکےدن دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے راج گھاٹ اور وجے گھاٹ سے غیر حاضر رہنے پردہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے پیر کو اروند کیجریوال کو ایک خط لکھ کر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ Delhi LG writes to Kejriwal over absence from Raj Ghat on Gandhi Jayanti

ایل جی
ایل جی

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کے یوم پیدائش پر اتوارکےدن راج گھاٹ اور وجے گھاٹ سے غیر حاضر رہنے پردہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے پیر کو اروند کیجریوال کو ایک خط لکھ کر برہمی کا اظہار کیا ہے۔Delhi LG writes to Kejriwal over absence from Raj Ghat on Gandhi Jayanti

لیفٹیننٹ گورنرونے کمار سکسینہ نے خط کے ذریعہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے کہا ہےکہ آپ اور حکومت کی طرف سے گاندھی جینتی اور بھارت رتن لال بہادر شاستری جی کی یادگاری تقریب کی طرف جو آپ کی قیادت میں سراسر نظر انداز کیا گیا ہے، بتانے پر مجبور ہوں کہ کل نہ تو آپ اور نہ ہی آپ کا کوئی وزیر راج گھاٹ یا وجئے گھاٹ پرپہنچاجو افسوسناک ہے۔

مزید پڑھیں:Gandhi Jayani 2022 مہاتما گاندھی کے ملک میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں، گہلوت

انہوں نے کہا کہ صدر جمہوریہ نائب صدر، وزیر اعظم،لوک سبھا اسپیکراور تمام پارٹیوں کے اعلیٰ سیاسی قائدین،بابائے قوم مہاتما گادھی اورلال بہادر شاستری جی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے راج گھاٹ پہنچے لیکن صرف منیش سسودیا کے علاوہ کوئی اور دہلی کے اعلیٰ رہنما نہ پہنچنے پر افسوس ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details