نئی دہلی، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے سکسینہ نے کیجریوال حکومت کے 4 سال پہلے لئے گئے فیصلے کو غیر قانونی طور پر پلٹ کر ایک بار پھر آئین اور سپریم کورٹ کی توہین کی ہے۔ ایل جی نے 4 سال قبل اروند کیجریوال حکومت کی کابینہ کی طرف سے منظور کردہ اسکیم کو غیر آئینی طور پر منظور کی گئی پیشکش کو پلٹ دیا ہے۔ 4 سال قبل وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی قیادت میں دہلی حکومت کی کابینہ نے پاور کمپنیوں میں 4 پیشہ ور ڈائریکٹروں کی تقرری کی تھی ۔ ایل جی نے 'اختلاف رائے' کا حق استعمال کرتے ہوئے حکومت کے اس فیصلے کو غیر قانونی طور پر پلٹ دیا ہے۔ نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے ایل جی کے ذریعے منتخب حکومت کے فیصلوں کو پلٹنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ایل جی نے اپنا عہدہ سنبھالا ہے، وہ روزانہ کوئی نہ کوئی حکم جاری کرتے ہیں جو سپریم کورٹ کے احکامات کی توہین ہے اور ملک کے آئین کے خلاف ہے۔
منیش سسودیا نے کہا کہ ایل جی 'اختلاف رائے' کے حق کا استعمال صرف غیر معمولی حالات میں ہی کر سکتا ہے، لیکن لیفٹیننٹ گورنر منتخب حکومت کے ہر فیصلے کو الٹنے کے لیے اس خصوصی اختیار کا غیر قانونی طور پر غلط استعمال کر رہے ہیں ۔ کیونکہ ایل جی صاحب کا خیال ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات ان نافذ نہیں ہوتے ہیں۔ اس لئے وہ آئین کو مسترد کر رہے ہیں۔ ایل جی صاحب کو سمجھنا چاہئے کہ وہ ہندوستان میں رہتے ہیں جہاں آئین کا احترام کیا جاتا ہے ۔ اس لئے انہیں آئین پر عمل کرنا ہوگا، سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرنا ہو گا اور قواعد و ضوابط پر بھی عمل کرنا ہوگا۔
دہلی کے نائب وزیراعلی نے کہا کہ ایل جی صاحب کہتے ہیں کہ 4 سال پہلے کیجریوال کی حکومت کے ذریعے کمپنیوں میں جن ڈائریکٹرز کی تقرری ہوئی ان میں گھپلہ ہوا۔ اگر انہیں لگتا ہے کہ گھوٹالہ ہوا ہے تو انکوائری کروائیں، لیکن ان کے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ 4 سال پہلے کیجریوال جی کی حکومت کے فیصلے کو پلٹ سکیں۔ یہ سراسر غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ ایل جی آئین، سپریم کورٹ کا احترام کریں اور یہ نہیں سمجھتے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے ان پر نافذ نہیں ہوتے۔